بلوچستان محکمہ جیل خانہ جات نے جیلوں میں اصلاحات کیلئے ری فام کمیٹی تشکیل دے دی
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کے جیلوں میں اصلاحات کیلئے ری فام کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی جیلوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تجاویز دے گی ، سزا یافتہ قیدیوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے ، جیلوں میں ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور پی سی او کھولنے کے اقدامات زیر غور ہیں۔ یہ بات آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر صوبے کے جیلوں میں اصلاحات کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کے دو ڈی آئی جیز کی سربراہی میں ری فام کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں جیل کے سینئر افیسران شامل ہیں ،کمیٹی جیلوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تجاویز دے گی جسے حکومت کو بھجوایا جائے گا ، آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے ، جیلوں میں قیدیوں کے طبی معائنہ کیلئے ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور پی سی او کھولنے جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔


