نو مئی اور سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، خلیل جارج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہاہے کہ 9 مئی اور سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے جناح ہائوس کا دورہ کیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے جس کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، جناح ہائوس کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، نفرت کے جذبات ابھارنا ملک کیلئے نیک شگون نہیں، ملک دشمن عناصر کی ہر سازش ناکام ہوگی۔سانحہ جڑانوالہ پر بات کرتے ہوئے خلیل جارج نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان خدا کو ماننے والے نہیں، 9 مئی اور سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، ہم 9 مئی اور سانحہ جڑانوالہ کی بھرپور مذمت کرتے رہیں گے۔نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں چرچ جلایا جائے یا لاہور میں جناح ہائوس، یہ پاکستان پر حملہ ہے، کوئی مسلمان، مسیحی عبادت گاہ کو نہیں جلا سکتا۔الیکشن سے متعلق خلیل جارج نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں