گوادر میں کنڈ ملیر کے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، سوار تمام افراد محفوظ رہے
گوادر (آن لائن) کنڈ ملیر سے تعلق رکھنے والے ماہیگیروں کی کشتی ڈوب گئی ،ماہی گیروں نے دو گھنٹے تک سمندر میں تہر کر اپنی جان بچائی تفصیلات کے مطابق اورماڑہ کے قریب سمندر میں کوہ پچ نامی علاقے میں کنڈ ملیر سے تعلق رکھنے والے ماہیگیروں کی کشتی ڈوب گئی۔کشتی میں سوار5 ماہیگیروں نے 2 گھنٹے تک مسلسل سمندر میں تہر کر اپنی بچائی ہے ماہی گیروں کے مطابق وہ دوگھنٹے تک مسلسل تہر کر بٹ نامی علاقے کے ساحل کے قریب پہنچ گئے جہاں ساحل کنارے کھڑے اورماڑہ کے مقامی ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے ناخدا نذیر بلوچ سمیت پانچوں ماہیگیروں کو زندہ بچا لیا۔
Load/Hide Comments


