کوہلو ڈی ایچ کیو اسپتال میں نوجوان کی موت کا معاملہ، عملے کیخلاف مقدمہ درج

کوہلو (انتخاب نیوز) گزشتہ روز سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی ڈی ایچ کیو اسپتال میں موت واقع ہونے کا معاملہ۔ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں غفلت برتنے پر میڈیکل آفیسر سمیت پیرا میڈیکس عملے کیخلاف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو کی مدعیت میں اسپتال میں ہنگامہ آرائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور طبی عملے کو زدوکوب کرنے کیخلاف بھی سٹی تھانہ میں ایف آئی آر درج۔ صوبائی سیکرٹری صحت حکومت بلوچستان کا معاملے کا نوٹس۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈویژن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈاکٹر سرور ہاشمی، اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن پی جی ایم آئی ڈاکٹر طارق مری اور ڈاکٹر عطاءاللہ مری پر مشتمل کمیٹی کو 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں