صدر عارف علوی ریاست اور سیاست کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں، یار محمد رند
کوئٹہ (آن لائن)سابق رکن بلوچستان اسمبلی سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی کو ریاست اور سیاست کے لئے انتہائی نقصان دے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تعجب ہوا کہ اتنے بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود اس غیر ذمے دارانہ رویئے کا مظاہر ہ کیا گیا جس سے نہ صرف ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بلکہ میں ملک میں انتشار پھیلنے کے خدشات بھی پنپنے کے حالات پیدا ہوچکے تھے جوموجودہ ماحول کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں صدر عارف علوی کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ نے ملک سمیت سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہرشخص شدت حیرت میں مبتلاکردیا انہوں نے کہا کہ جب ایک جانب کسی معاملے پر قانون سازی حتمی شکل پاگئی ہو تو ایسے میں محض اپنی سیاسی مسقتبل کو مقدم رکھتے ہوئے ایسے بیانات دینا جو آپ کے مفادات کو تو راحت بخش سکتے ہیں مگر ملکی ساکھ اور سیاسی فکر ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتے انتہائی حیرت کی بات ہے کہ اتنے بڑے منصب پر براجمان ہونے کے باجود صدر عارف علوی نے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ آئینی عہدوں کی ذمے داریوں کا قد ایک محب وطن کے لئے اس کے مفادات سے کہیں اونچا ہوتا ہے اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے پہلو تہی نہیں کرنا چاہیے مگر افسوس کہ صدر کے اس اقدام نے نہ صرف آئینی عہدے کو زک پہنچائی بلکہ قوم اور سیاسی محور کو بھی اس ضمن میں تکلیف پہنچائی ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ ایسے حالات میں جبکہ خود صدر مملکت کو اپنے عملے اعتبار نہیں تو انہیں عہدے سے دستبردار ہوکر ایک خاص سیاسی جماعت کے لئے زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگائے۔


