بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر کوئٹہ میں عارضی بس اڈہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے منتقل کردیا گیا
کوئٹہ (آن لائن) ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد کی نگرانی میں عارضی بس اڈہ کیلون روڈ سے ریلوے اسٹیشن کے سامنے منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک ملک جاوید، مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی ماریہ شمون ،سپرٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمیداللہ محمد حسنی اور ڈی ایس پی ٹریفک ظمیرالحق کے علاہ لیویز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر سریاب ،بروری،قمبرانی،اسپنی اور سبزل روٹ کی تمام بسوں کو تاحکم ثانی ریلوے اسٹیشن کے سامنے منتقل کیا گیا۔یہ اقدام ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم اور شہر میں ٹریفک کے درپیش مسائل اور عوامی مشکلات کے پیش نظر اٹھا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر بس اسٹاپ منتقل کیاگیا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر بھی عارضی اڈہ ہوگا صرف مسافروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دے گا۔انہوں نےکہا کہ بسوں کی وجہ سے شہر اور خصوصا جناح روڈ پر اکثر اوقات ٹریفک جام کی صورت رہتی تھی جس سے عوام اور بلخصوص مریضوں کو شدید مشکلات درپیش تھی۔لہذا گنجان علاقے سے بس اڈے کو شفٹ کرنا ناگریز ہوچکا تھا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے بسوں کو صرف پک اینڈ ڈراپ کے لیے ریلوے اسٹیشن دیا گیا ہے جہاں بسیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔لہذا ٹرانسپورٹرز حضرات حکومتی احکام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


