سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کیخلاف بلوچستان اسمبلی اسٹاف یونین کا احتجاج

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اسمبلی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج نہ ہونے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت صدر بلوچستان اسمبلی سٹاف ایسو سی ایشن ظفر رند کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ظفر رند نے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے محکمہ صحت کیلئے فنڈز منظور ہور رہے ہیں لیکن وہاں کوئی سہولت موجود نہیں ہمارے ساتھی وہاں پڑ ھا ہے انہیں کوئی سہولت میسر نہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات باہم پہنچائی جاسکے انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم مجبورا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے پولیس ہمیں گرفتار کریگی ہمیں اس کا کوئی خوف نہیں اب بھی وقت ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنائی جائے تاکہ غریب مریضوں کو علاج کی سہولیت باہم پہنچائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں