کوئٹہ، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ(یو این اے )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)نے جان بچانے والی 25 ادویات کی نئی قیمتیں میں اضافہ کر دیاڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کینسر کیعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت ایک ہزار 390 مقرر کر دی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کر دی گئی ہے یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے


