کوئٹہ، اسد اللہ بلوچ کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر سابق صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ کے میر اسد اللہ بلوچ کے کوئٹہ جناح ٹاؤن کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ ، پارٹی کے محمددین مری ودیگر ورکرز سے گفتگو کے دوران چار بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی جانب سے میر اسد اللہ بلوچ کی کوئٹہ رہائشگاہ پر دستی بم کا حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے بھی میر اسد اللہ بلوچ کے پنجگور کی رہشگاہ پر بھی حملہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں