کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید، مریضوں کو مشکلات

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں،ویکسین دستیاب نہ ہونے سے کتے کے کاٹے کے مریضوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سمیت دیگرمختلف اسپتالوں میں کئی ماہ سے ویکسین دستیاب نہیں،،اس حوالے سے بی ایم سی اسپتال انتظامیہ کے مطابق کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کےلئے محکمہ صحت کے حکام کولکھاہواہے، تاہم کئی بار یاد دہانی کےباوجود ابھی تک ویکسین مہیانہیں کی گئی، جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،دوسری جانب محکمہ صحت حکام کے مطابق کتے کے کاَٹے کی ویکسین کی خریداری کرلی گئی ہے، اور یہ ویکسین تمام اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں بھجوادی گئی ہے۔اس سے قبل سیکرٹری صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسپتالوں میں ضروری ادویات بشمول سانپ کی زہر کشا ادویات ، اینٹی ریبیز ویکسین اور دیگر ایمرجنسی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ آڈٹ کے ذریعے ادویات کی سپلائی کے نظام کی شفافیت کو برقرار رکھا جاہے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو ادویات تک رسائی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں