کوئٹہ میں شہری غیر محفوظ، رہزن دن دہاڑے لوگوں کو لوٹنے لگے، پولیس بے بس
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہری غیر محفوظ، رہزن دن دہاڑے لوگوں کو لوٹنے لگے، پولیس اور انتظامیہ چورکی ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں رہزن دن دہاڑے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ روز شام کے اوقات میں پٹیل روڈ اور کواری روڈ کے درمیان ملتانی محلے کے قریب ملسح رہزنوں نے سر عام شہری سے گن پوانٹ پر موٹر سائیکل، موبائل ون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ گنجان آبادی کے اس علاقے میں لوگوں کو روز اسے واقعات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
Load/Hide Comments


