اوستہ محمد اور نواح میں ملیریا کی وبا نے شدت اختیار کرلی، اسپتالوں میں مریضوں کا رش

اوستہ محمد (آن لائن) اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں ملیریا کی وباءنے شدت اختیار کرلی ہے سرکاری یا پرائیوٹ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں ملیریا کی ویکسین موجود ہیں پرائیویٹ ہسپتال کی بجائے سول ہسپتال میں آئیں تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد اور پس گردائی میں ملیریا نے وباءکی صورت اختیار کر لی ہے سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملیریا کے مریضوں کارش بڑھ گیا ہے اس بارے میں سینئر صحافی علی مردان جمالی نے ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی کہ ملیریا کی وباءبالکل پھیلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت بلوچستان ڈی ایچ او کے تعاون سے سول ہسپتال میں ملیریا کے ویکسین اور دوائی وافر مقدار میں ہے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کے بجائے سول ہسپتال میں آئیں وہاں ان کا اعلاج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں