پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے قتل میں مطلوب شخص پاکستان سے اٹلی کے حوالے کردیا گیا

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کیس میں مطلوب شخص کو پاکستان سے اٹلی کے حوالے کردیا گیا۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ لڑکی کے والد کی پاکستان سے حوالگی انصاف کی راہ میں اہم قدم ہے۔ پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والدکو نومبر میں پاکستانی گاﺅں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ مقتولہ کے 2 کزن اور چچا اٹلی میں گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ مقتولہ نے پہلے سے طے شادی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، مقتولہ کی باقیات اٹلی میں اس کے گھر کے قریب سے ملی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں