آئندہ انتخابات میں قلات کی قومی نشست پر الیکشن لڑوں گا، غفور حیدری
کوئٹہ (یو این اے) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ علاقے کے عوام کے اصرار پر قلات کی نشست سے قومی اسمبلی کیلئے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کیا، جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میں تو ہمیشہ قلات مستونگ سوراب سے الیکشن لڑتا ہوں پچھلی دفعہ الیکشن کی حکمت عملی کے تحت ہم نے اپنے ایک ساتھی کو قومی اسمبلی کی نشست پر نامزد کیا اور ہماری حکمت عملی کی کامیابی ہوئی لیکن اب دوبارہ حلقے کے عوام کا بے حد اصرار ہے کہ آپ نے اس دفعہ آنے والے الیکشن میں قلات کی نشست سے الیکشن لڑنا ہے اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہماری جماعت کرے گا لیکن اگر میں الیکشن لڑوں گاوہ قلات کی قومی اسمبلی کی نشست پر لڑوں گا ۔
Load/Hide Comments


