زمینوں پر قبضہ اور گھر پر فائرنگ کرنیوالے سے تحفظ دیا جائے، اوستہ محمد کے رہائشی کا مطالبہ
اوستہ محمد (آن لائن) گوٹھ اللہ رکھیہ جمالی کے رہائشی اللہ رکھیہ جمالی حسین بخش جمالی نے چھوٹے بچوں کے ہمراہ اوستہ محمد رجسٹرڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کزن غلام علی جمالی ناجائز ہماری زمینوں پر قبضہ کرناچاہتا ہے اور آئے روز ہمارے گھروں پر فائرنگ کر کے چلا جاتا ہے ہم غریب لوگ ہیں اور اپنی زمینوں پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ایس ایچ او گنداخہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے ہم کئی مرتبہ ایس ایچ اوگنداخہ کے پاس گئے لیکن وہ کارروائی کرنے سے ٹال مٹول کررہا ہے انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور جو دھشت گردی کر کے ہم پر فائرنگ کرتا ہے تو پولیس ان کی سپورٹ میں ہے ہمیں حرساں کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


