گوادر کا منافع بخش مقام کنٹانی ھور سہولیات سے محروم، حادثات کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا
گوادر (این این آئی) گوادر روزانہ کروڑوں روپے منافع بخش کنٹانی ھور حادثات و انسانی جانوں کے ضیاع کا مرکز بن گیا، اب تک مختلف حادثات میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، ایمرجنسی کی صورت کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی بارڈر سے کنٹانی ھور جیونی میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات و ایرانی خورد و نوش اشیاءکی مد میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا کاربار ہوتا ہے تو دوسری جانب آئے رونما ہونے والے حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع روز کا معمول بن چکا ہے۔واضع رہے کہ کنٹانی ھور میں بڑے بڑے ڈپوز بھی قائم ہیں جہاں ماضی میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا رہا ہے باوجود کہ اب تک روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے منافع بخش کنٹانی ھور پر ایمرجنسی کی صورت میں نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب فل پروف سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور نہ وہاں پر موجود کاروباری افراد کی جانب کسی قسم کی میکنزم بنائی گئیں ہیں جس کے سبب ہر دو ہفتے بعد حادثات کا رونما ہونا معمول بن گیا، علاوہ ازیں گزشتہ دن بھی کنٹانی ھور میں اسپیڈ بوٹ کا کلاسی حادثے کے نتیجے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔


