بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم کے زیر اہتمام نو منتخب خواتین ونگ کابینہ کی تشکیل۔

نو منتخب کابینہ کے ارکان کی سلیکشن بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم کے چیئرمین زکریا بلوچ اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے زیر اہتمام ہوا۔خواتین ونگ کابینہ کی تشکیل کا مقصد جینڈر ڈفرینس کو ختم کرنا اور خواتین کو تعلیمی میدان میں لانا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات میں انکی جو قابلیت ہے اس کو بھی سامنے لانے کا موقع مل سکے۔
بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم نے اس سے پہلے بھی بہت سے پروگرام صوبائی اور ضلعی سطح پر کروائیں ہیں جن میں طلبہ و طالبات نے ہمیشہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خواتین ونگ کی تشکیل کا مقصد یہ بھی ہے کہ خواتین کو بھی ان کے فرائض سے بخوبی واقف کیا جاسکے۔واتین ونگ کابینہ کی تشکیل کیلئے 5 رکنی ممبران منتخب کئے گئے۔صدر بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم جویریہ بلوچ، نائب صدر رفعت بلوچ ، جنرل سیکرٹری فہمیدہ بلوچ،انفارمیشن سیکرٹری ماہ جبین بلوچ اور فنانس سیکرٹری کیلئے کنول بلوچ کو منتخب کیا گیا۔

چیئرمین بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم زکریا بلوچ نے اس موقع پر سب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ کو سامنے لانا اور مرد و خواتین کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا اور خاص کر خواتین کی تعلیم اور شعور و آگاہی کے لئے کام کرنا ہے اور ضلعی سطح سے ہٹ کر بلوچستان کے تمام اضلاع میں خواتین کے حقوق کو یکساں رکھ کر انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان میں شعور و آگاہی پیدا کر سکیں۔


اس کے علاوہ صدر خواتین ونگ جویریہ بلوچ نے کہا کہ قوموں کی ترقی و تعمیر میں مرد و خواتین کا خاصہ کردار ہے وہ قومیں ترقی نہیں کر پاتی جہاں نسوانی حقوق کی پامالی ہو یا خواتین کو تعلیمی میدان سے دور رکھا جائے۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مرد و خواتین ملکر شانہ بشانہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں باشعور عورت ہی نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین ونگ کی تشکیل ایک خوش آئند عمل ہے جس کے ذریعے قبائلی علاقوں میں خواتین کی تعلیم و شعور و آگاہی کیلئے یہ ایک سنہرا موقع ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے قابلیت و ہنر کو بھی دنیا کے سامنے لاسکیں کیونکہ یہاں بہت سے ایسی بچیاں بھی ہیں جو اپنی آواز دنیا کو سنانے کے لئے تقاریر کا سہارا لینا چاہتے ہیں اور اپنے قلم کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں مگر ان کو ایسی سہولیات بہت ہی کم فراہم کئے جاتے ہیں اور ہمارا مقصد بلوچستان یوتھ کی جانب سے ایسے طالبات کو مواقع فراہم کرکے انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


اور آئندہ تمام طلبہ و طالبات کیلئے اور بھی نئے طریقوں سے ان کے ہنر کو سامنے لانے کی کوشش کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنے آپ پر اعتماد کرکے معاشرے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
اس کے علاوہ کابینہ کے تمام ممبران نے بھی اس کارواں کو آگے لے جانے میں بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان کے یوتھ کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرتے رہیں گے اور بلوچستان یوتھ ڈیبیٹنگ فورم کے ذریعے یوتھ کو پروموٹ کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں