بر قی لائنوں کی مرمت، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بروز ہفتہ بجلی بند رہے گی
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںکے ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں 09ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس،جان محمدروڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریز اورنیو جان محمدفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی گرڈکے کرانی،ہزارہ ٹاون، سریاب ون، انڈسٹریل، واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس فیڈروں سے صبح 9بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز 132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث تربت، تمپ، مند اور ہوشاب گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اس کے علاوہ 10ستمبرکو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار، اسٹیڈیم،کینٹ، ایف سی، کیسکو، ایم ای ایس، نواںکلی ،کیو سی،اولڈسمنگلی، پی ٹی وی،ملک پلانٹ،جناح روڈ،مارک فیکٹری،مالک ،کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس، گلستان روڈ، سرینا، سٹی فیڈرزاورکوئٹہ گرڈکے اسٹیڈیم فیڈرسے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں11ستمبر(بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس،اے ون سٹی، کرانی، واسا، ہزارہ ٹاون، گرڈکالونی، غازی، اولڈلیاقت بازار،خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، کرانی ایکسپریس، بی ایم سی، اولڈاور نیو جان محمد فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون،سورج گنج بازار، پی اے ایف، پی ٹی وی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، عالم خان،شہباز ٹاون، مالک، مارکرفیکٹری، ملک پلانٹ، بروری روڈ، کیو سی سی، کینٹ ،نواںکلی فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی، علاوہ ازیں11ستمبرکے روزانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے انڈسٹریل، ایف جی ایس، شاہنواز، شیخ زید، شاہین اسٹیل، سیٹلائٹ ٹاون، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، سیمنٹ فیکٹری، اولڈو نیو پشتون آباد، عاصم آباد، سریاب مل ،شموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، سرینا، سٹی ، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے دن12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی، دریں اثناءنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 11ستمبرکو 220Kvسبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرصبح8بجے سے شام 4بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جسکے باعث تقریباً90میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیںاُسی روز جھل مگسی اور اوستہ محمدگرڈاسٹیشنوںسے صبح8بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


