ہرنائی میں تخریب کاروں نے عوام، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کا جینا حرام کردیا، بلوچستان عوامی پارٹی
ہرنائی ( آن لائن) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کوئٹہ روڈ زیارت کے علاقے زڑبابا میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ہرنائی سے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں نے ضلع ہرنائی اور زیارت کے عوام اور کاروباری افراد ٹرانسپورٹروں کا جینا حرام کردیا ہے آئے روز نہتے ٹرک ڈرائیوروں کو تشددکانشانہ بناکر ٹرکوں پر فائرنگ کرکے انہیں بھاری مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہرنائی کوئٹہ روڈ زیارت اور ہرنائی کے حدود میں دہشت گردوں کی جانب سے یہ تیسرا حملہ ہے جس میں ٹرک مالکان اور کوئل مائینز اونرز کو کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ ضلع ہرنائی میں کوئلہ کاروبارکو بھی شدید نقصان پہنچا ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے بلا تاخیر ہرنائی وزیارت کے ان پہاڑی علاقوں میں جہاں دہشت گردوں رہتے ہے سرچ آپریشن شروع کرکے انکی بیخ کنی کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ضلع ہرنائی و زیارت سے ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیاجائے کیونکہ گزشتہ کافی عرصے سے دہشت گرد عناصر نے ہرنائی کوئٹہ روڈ اور گردونواح میں عوام کو جانی ومالی نقصان پہنچا رکر فرار ہوجاتے ہے ضلع زیارت اور ہرنائی کے تمام قبائل اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے لیے حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہرمدد اور قربانی کےلئے تیار ہے اور حکومت اور سیکورٹی ادارے ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کریک ڈا¶ن کرکے ان دہشت گردوں سے ان دو اضلاع کے عوام کو نجات دلائے جائے اور عوام کو پرامن اور کرسکون زندگی گزارنے اور انہیں کاروبار کرنے دیا جائے۔


