پی ایس ایف کے نام سے متوازی تنظیم کا عوامی نیشنل پارٹی اور پی ایس ایف سے کوئی تعلق نہیں
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ملکی سطح پر مرکزی صدر احتشام الحق اور سیکرٹری جنرل مزمل خان جبکہ صوبے میں صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری رزاق عاصم کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جوان بازوں کی حیثیت سے حسب سابق فعال اور منظم کردار ادا کررہا ہے جس پر عوامی نیشنل پارٹی کو ہمیشہ کی طرح آج بھی ناز ہے۔ پی ایس ایف کے نام سے متوازی تنظیم کا عوامی نیشنل پارٹی اور پی ایس ایف سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار ہے۔ پی ایس ایف پر یہ وار پہلی بار نہیں بلکہ ماضی بعید سے لیکر ماضی قریب تک ان پر اندرونی اور بیرونی وار ہوتے رہے لیکن باشعور سیاسی طا لبعلموں کی فعال اور نمائندہ سیاسی نظریاتی تنظیم کے ساتھیوں نے ہر وقت ان سب کا مقابلہ اور خندہ پیشانی سے جواب دیا ہے۔ پشتون طلبہ و طالبات کی نمائندہ باشعور تنظیم تنظیمی طور پر اپنے معاملات میں مکمل آزاد اور خودمختار تنظیم ہے، ان کے مرکزی صوبائی ادارے موجود ہے ان سب کو بالائے طاق رکھ کر چند طلباء پر مشتمل گروہ پشتون ایس ایف کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ ان جیسے وار پی ایس ایف پر ماضی میں بھی ہوئے اور وہ تسلسل آج بھی جاری ہے۔ جاری کردہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان


