مستونگ، کوچ اور پک اپ میں تصادم ،3 افراد جاں بحق
مستونگ (صباح نیوز)مستونگ کے قریب کوچ اور پک اپ میں تصادم کت باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ جنگل کراس ولی خان لیولز تھانہ کے قریب تیز رفتار کوچ اور پک اپ کے مابین تصادم سے پک اپ میں سوار کھڈ کوچہ کے رہائشی تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت ظہوراحمد شاھوانی ، نثاراحمد شاھوانی، سلال احمد شاھوانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کے باعث کوچ الٹ گئی ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


