ظہور احمد زہری کی ٹارگٹ کلنک قابل مذمت ہے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے، نواب ثنا اللہ زہری
خضدار (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ناءاللہ خان زہری نے اپنے ایک بیان میں تحصیل زہری میں نوجوان ظہور احمد لوٹانی کے بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر ے آ روز کی ٹارگٹ کلنگ سے زہری کے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مرحوم ظہور احمد زہری کے والد عبدالسلام لوٹانی دیگر لواحقین وائس چیئرمین ٹاو¿ن کمیٹی زہری میر راوت خان زہری نور احمد زہری نذیر احمد زہری ماسٹررضاءمحمد زہری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور ظہور احمد کے درجات کی بلند کی دعاکی۔
Load/Hide Comments


