اوستہ محمد، کورونا کے مریضوں کی تعداد 110ہوگئی

اوستہ محمد: کرونا وائرس زور پکڑتا جا رہا ہے اوستہ محمد اور گنداخہ تحصیلوں میں اب تک سرکاری سطح پر 110کرونا کے مریض ہیں اور باقی ٹیسٹ کئے گئے ہیں انکے رپورٹ کے بعد کلیر کیا جائے گا، محکمہ صحت، شہری تعاون کریں بلا وجہ رش نہ کریں تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد میں کرونا وائرس زور پکڑ رہا ہے اوستہ محمد اور گنداخہ تحصیلوں میں محکمہ صحت کے مطابق ابتک110مریض کرونا کے ٹیسٹ مثبت ہیں جبکہ باقی لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جن شک محسو س کرتے ہیں تو ان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں رزلٹ آنے کے بعد کلیر کیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں لاک ڈاوئن کا سلسلہ بھی سختی سے جا ری ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ارشد جمالی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رش نہ ہو لیکن سب سے بہتر یہ ہے کہ عوام خود بخود تعاون کریں اس وبا میں سب کو نقصان ہے انہیں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ لوگ لاک ڈاؤن سے بے روز گار ہو رہے ہیں لیکن مجبوری ہے کہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے بھی روکا جائے انہوں نے تاجر برادری، ہوٹل والوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر مقصد کے باہر نا نکلیں اور اپنے دکانوں اور ہوٹلوں پر رش ہونے نہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں