تربت میں جامعہ تربت کے اساتذہ طلباء شاعر مبارک قاضی کے یاد میں خاموش ریلی نکالی
تربت : جامعہ تربت کے طلباء نے پیر کے روز مبارک قاضی کی یاد میں ایک خاموش واک کیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مبارک قاضی کے اشعار درج تھے، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلباء نے اپنے تاثرات درج کیئے تھے۔طلباء کے علاوہ واک میں پروفیسر ڈاکٹر عبدلصبور ، ڈاکٹر طاہر حکیم ، جمیل احمد بادینی، طارق رحیم ، گلاب مرزا ، سادق سبا ، باہدین احمد ، شریف ، میڈم شہناز ، میڈم فیروزہ اور دیگر نے شرکت کی ۔طلباء نے مطالبہ کیا ہیکہ مبارک قاضی کے نام جامعہ کے اندر ایک یادگار تعمیر کی جائے۔
Load/Hide Comments


