محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سابق وزرا و عہدیداران سے گاڑیاں لینے میں ناکام
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تاحال سابق وزرا و عہدیداران سے گاڑیاں لینے میں ناکام،اکثریت اب بھی سرکاری گاڑیوں پر اپنی الیکشن کیمپین چلارہے ہیں،کچھ سے لی بھی تو آدھی لی گئیں،آدھی اب بھی انکے پاس ہیں،الیکشن کمیشن نگران حکومت اور چیف سیکرٹری و سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو پابند بنائے کہ وہ گاڑیاں واپس لیں،اس طرح تو سرکار ایک فریق کی کھلم کھلا حمایت کر رہی ہے،کروڑوں مالیت کی یہ گاڑیاں مال مفت دل بے رحم کی طرح غیر قانونی طور پر چلائی جارہی ہیں،دوسری جانب جب اٹیچ ڈیپارٹمنٹ والے اپنی گاڑیاں مانگتے ہیں تو سابق وزیر،مشیر،کمیٹی کے سربراہان کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ جب ایس اینڈ جی اے ڈی والے اپنی نہیں مانگ رہے تو آپ کیوں،نگران حکومت تو کوئی دلچسپی لے نہیں رہی مہربانی کرکے الیکشن کمیشن اس غیرقانونی کام پر باز پرس کرے اور زمہ۔داران کو پابند بنائے کہ تحریری طور پر یقینی بنائیں کہ سابقہ تمام لوگوں سے گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔


