سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم، اخراجات سے روک دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد انتظامیہ کو نئی وائس چانسلر کی تعیناتی تک تنخواہوں اور روز مرہ کے علاوہ دیگر اخراجات کرنے سے روک دیا۔ محکمہ کالجز ، ہائےر و ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے سردار بہادر خا ن وویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی مدت ملازمت 3ستمبر کو ختم ہوچکی ہے اور نئی وائس چانسلر کی تعیناتی تک جامعہ میں کسی بھی قسم کے اہم فیصلے اور مالی اخراجات نہ کئے جائیں تاہم جامعہ کی تنخواہوں ، یوٹیلٹی بلز کی ادائےگی اور روزمرہ معاملات چلانے پر پابندی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ایس بی کے میں نئی وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں