ایران نے امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ تباہ کن بمباری کی جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکا کے مجوزہ معاہدے کو قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ تباہ کن بمباری کی جائے گی۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ فرض کریں کہ اگر ایران معاہدے پرعمل کرنے پر رضامند ہوگیا تو امریکی آپریشن کا خاتمہ ہو جائے گا اور آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھل جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کو دھمکاتے ہوئے لکھا ہے کہ تاہم اگر وہ راضی نہ ہوا تو بمباری شروع ہو جائے گی، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کی سطح اور شدت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں