مچھ میں کول مائیننگ ایریا مارگٹ کی 10 ماہ سے بندش کیخلاف ٹھیکیداران و مزدوروں کی احتجاجی ریلی

مچھ (آن لائن)کول مائننگ ایریا مارگٹ کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی۔16ماہ سے مزدور ٹھکیداران و مائنز اونرز اس بندش کے باعث بے روزگار ہیں ریلی پریس کلب مچھ سے برآمد ہوئی جس کا اختتام مین چورگی مچھ پر ہوا شرکا نے پلے کارڈ اٹھارکھےتھے جن پر مارگٹ کو بحال کرو کے نعرے درج تھے مزدور اور کوئلہ کے بیوپاریوں پر ظلم بند کیا جائے مقررین کا ریلی و جلسے سے خطاب جمعے کے روز مارگٹ مائنز ایریا کی بندش کیخلاف پریس کلب مچھ سے مین بازار مچھ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی معدنی کوئلے کے کاروبار سے منسلک مالکان ریزنگ ٹھکیداران لیبر اور ٹرانسپورٹرز نے بڑی میں ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مارگٹ مائنز ایریا کی بحالی کیلئے مختلف نعرے درج تھے ریلی مچھ سے ہوتے ہوئے مین بازار مچھ چورنگی پہنچے تو ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کرگئی شرکا نے مارگٹ ایریا کی بحالی کیلئے شدید نعرہ بازی کی احتجاجی شرکا سے میراحمد جان کرد میر تبریز عنقا میر شاہ نواز مری محمد اقبال یوسفزئی منیجر محمد اعظم سمالانی ملک حیدر سمالانی ٹکری شیرزمان سمالانی عبدالغفور سمالانی محمد عامر یوسفزئی آغا سیدحسین اور پیرمحمد خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سڑکوں پر بے حد مجبور ہوکر نکلے ہیں ہمارے گھروں میں فاقے اور ہم بے روزگاری کے سبب نان شبینہ کیلئے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں بچوں کی اسکول کے فیس بجلی اور گیس کے بلوں اور مہنگائی نے ہمیں پریشان کردیا مچھ میں دس ہزار سے لوگ مارگٹ مائنز ایریا کی بندش کیوجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں دوسری جانب کروڑوں روپے کا مشینری ناکارہ ہوتی جارہی ہے مقررین نے کہا کہ ہماری اس پرامن احتجاجی ریلی کا مقصد ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہوکر بے روزگاری کا خاتمہ اور انسانی حق کی بحالی ہے ہمارے کوئی سیاسی مقاصد یا کسی ادارے سے گلہ شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی ہمارا مطالبہ کسی پر تنقید یا تعریف کرنا ہے ہم فاقہ کش بھوک وافلاس کے مارے بے روزگار مزدور لوگ ہیں اور ہمارا زریعہ معاش مارگٹ کول فیلڈ سے وابسطہ ہے مزید بھوک اور مہنگائی ہمارے برداشت سے باہر ہیں حکومت وقت اور اعلی حکام سے گزارش ہے کہ ہم سے ہماری روزی روٹی نہ چینے مقررین نے کہا کہ برائے کرم ہمارے صورت حال پر رحم کیا جائے اور مارگٹ مائنز ایریا کو فلفور بحال کیا جائے ریلی کے اختتام پر میر احمد جان کرد نے یکم اکتوبر بروز اتوار کو آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ جات کرنے کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں