ریکوڈک مائننگ کمپنی نے چاغی میں اپنا پہلا ہیلتھ کیئر پروجیکٹ قائم کردیا

چاغی (انتخاب نیوز) ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے معروف و معتبر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کی شراکت داری کے ساتھ ضلع چاغی میں اپنا پہلا ہیلتھ کیئر پروجیکٹ قائم کردیا۔ یہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ریکوڈک کے قریبی گاو¿ں ہمے میں قائم کیا گیا جس کا پراہ کوہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے معزز نمائندوں کے ساتھ آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے افتتاح کیا۔ سی ڈی سی میں تمام مقامی کمیونٹی ممبران کی نمائندگی شامل ہے جو کمپنی کی طرف سے فراہم کیے گئے کسی بھی سماجی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اتفاق رائے کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کا مرکشی خیال مقامی کمیونٹیز کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا اور بااختیار بنانا ہے تاکہ رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے والے منصوبوں کی شناخت کرکے انھیں ترجیح دی جاسکے۔ ہمے ہیلتھ کیئر پروجیکٹ کی سفارش پرا کوہ سی ڈی سی نے کی تھی۔ پراہ کوہ سی ڈی سی قریبی دیہات جیسے کہ ہمے، مشکی چاہ، نوک چاہ اور دوربن چاہ کے مقامی شراکت داروں پر مشتمل ہے۔ ہمے کا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے جس میں دو ڈاکٹر، ایک مرد اور ایک خاتون، پیرامیڈیکس اور فارمیسی کے عملے کا معاون عملہ موجود رہتے ہیں۔ آر ڈی ایم سی نے پہلے ہی مقامی بچوں کے لیے ایک پرائمری اسکول اور ایک آر او پلانٹ قائم کیا ہے تاکہ مقامی دیہاتیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں آسانی ہو۔ آر ڈی ایم سی اپنا سماجی ترقیاتی پروجیکٹ پورٹ فولیو بنا رہا ہے جو ضلع کے دیگر علاقوں تک پھیلے گا۔ اس سال کے شروع میں ہمے اور مشکی چاہ گاو¿ں میں دو پرائمری اسکولوں کا افتتاح کیا گیا۔ انڈس کی شراکت کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جو علاقے میں مقامی کمیونٹی کو معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ آر ڈی ایم سی پائیدار سماجی ترقی کے منصوبے بنانے کی کوشش کرتا ہے جو مقامی کمیونٹیز کی خدمت کرتے ہیں۔ ہمے ہیلتھ کیئر سنٹر اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح نیا ریکوڈک معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس منصوبے کے فوائد چاغی کے لوگوں کو مائننگ آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی ملنا شروع ہوجائیں۔ ہمے کمیونٹی ہیلتھ کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب میں آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مقامی کمیونٹیز جن میں ہم کام کرتے ہیں وہ ہمارے لیے قیمتی شراکت دار ہیں۔ بیرک کے فلسفے کے مطابق، مقامی کمیونٹیز کی معیار زندگی بلند کرنا ایک ایسا مقصد ہے جسے ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے ساتھ ہماری شراکت داری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم ضلع چاغی میں اپنے اسٹیک ہولڈرز تک معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو پراہ کوہ سی ڈی سی سے اتفاق رائے کے بعد منتخب کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی کیونکہ مقامی کمیونٹی کے نمائندے اپنی ضروریات کی بنیاد پر ہمارے سماجی ترقی کے منصوبوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں