مستونگ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،2 افراد جاں بحق

مستونگ (یو این اے) مستونگ کلی دتو آر سی ڈی شاہراہ پرکار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد محمداسلم ولد عبدالمجید بنگلزئی بہادر خان ولد محمد گل سمالانی ساکنان مستونگ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیئے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا موٹر ساہیکل سوار دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کیا گیا دونوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ مستونگ کے علاقے کلی دتوکے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں