کورونا وائرس کے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے مزید کیسز سامنے آتے ہیں۔ صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے زیادہ ٹیسٹ ہوتے ہیں تو زیادہ کورونا کیس سامنے آتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسی لیے امریکا میں ٹیسٹنگ کی رفتار کم کرنے کا کہا گیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار ٹلسا شہر میں ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔زیادہ کورونا ٹیسٹ سے زیادہ کیس سامنے آئے، ٹیسٹنگ میں کمی کا کہا ہے، ٹرمپواضح رہے کہ کورونا وبا کی وبا کے باوجود ہزاروں ری پبلکنز نے اس ریلی میں شرکت کی۔ریلی میں آنے والی ٹرمپ کی ٹیم کے چھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں