اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری کورنا وائرس سے ہلاک
روم: کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی ہے متثرہ شخص اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھامیت کو واپس لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے 65 سالہ پاکستانی شہری میلان میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت واپسی سے متعلق رابطے میں ہیں تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
Load/Hide Comments