بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد سال 2020 میں صوبے میں مذکورہ کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے گھرانے سے ہے، بتایا گیا کہ بچے کے پولیو سے متعلق نمونے 26 اور 27 فروری کو لیے گئے تھے۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ملک بھر میں رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں