کوہاٹ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارجاں بحق

سی ٹی ڈی کانسٹیبل وزیر خان اپنے آبائی گاؤں نوے کلے سے کوہاٹ شہر کی جانب جارہے تھے کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

ان کی نماز جنازہ کوہاٹ میں فرید حسین بنگش پولیس لائنز میں ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن طیب حفیظ چیمہ، ضلعی پولیس افسر منصور امان، ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰنم سی ٹی ڈی حکام اور دیگر عمائدین و پولیس اہلکاروں نے پڑھی۔

رواں ہفتے ہی کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پر علیحدہ علیحدہ واقعات میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک رینجرز اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

گھوٹکی میں گوشت کی دکان میں دھماکے میں 2 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ اس دوران ایک شہری بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

اسی روز لاڑکانہ میں چانڈکا پل کے مقام پر واقع رینجرز کے اسکول پر کریکر حملہ کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں