کوئٹہ، گیس بل زیادہ آنے پر چچا نے بھتیجے کو گولی مار دی، مچھ میں پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز) شہباز ٹاﺅن پرانی کلی اسماعیل میں گیس بل زیادہ آنے پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجے کو ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق شہباز ٹاو¿ن کے علاقے پرانی کلی اسماعیل میں رہائش پذیر چچا بھتیجے میں گھر کا گیس کا بل زیادہ آنے پر تکرار ہوئی جس پر چچا نے بھتیجے محمد اسماعیل پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ علاوہ ازیں مچھ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو گاڑی نے کچل دیا۔حادثہ بولان شاہراہ پیر پنجہ پولیس چیک پوسٹ کے مقام پر اسوقت پیش آیا جب پولیس اہکار شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی میں مصروف عمل تھے، پولیس اہکار کو کچلنے والی شہ زور گاڑی بے قابو ہونے کے سڑک سے نیچے باعث جاگری۔ شدید زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال مچھ لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں