مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت، اہلسنت بھائیوں کے دکھ میں شریک ہیں، بلوچستان شیعہ کانفرنس

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان شیعہ کانفرنس صدر حاجی محمد جواد رفیعی نے مستونگ اور ہنگو میں 12 ربیع الاول کے جلوس پر وحشیانہ دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں بلوچستان کی زمین پھر لہو سے رنگین کر دی گئی ہے ہم اپنے اہل سنت بھائیوں کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ہم ان کے اس درد کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل اس دہشت گردی کا نشانہ بن ہیں ان تکفیری گروپوں اور ان کے سہولت کا ملک کے دشمنوں کے اہلکار ہیں حکومت کو ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتنی چاہیے اور جلد از جلد انہیں گرفتار کر کر کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن امان کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں کرنی چاہیے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو اللہ تعالی صبر جمیل عطا کرے اور شہداءکے درجات بلند فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں