زائرین کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
کوئٹہ,وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایران سے آنے افراد کو لیویز اور ریونیو سٹاف کی مددسے غیر روایتی راستوں سے پاکستان میں داخل کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتحال کی سخت نگرانی کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی اور اسسنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تفتان اور دیگر سر حدی علاقوں سے آمد ورفت کی نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے زائرین کو غیر روایتی راستوں سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل کر نے والے لیویز اور ریونیو سٹاف کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کیا جائے۔
Load/Hide Comments