نوازشریف کو سیاست سے نہیں روکا، واپس آنے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں: بابر اعوان

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سیاست سے نہیں روکا، وہ اگر واپس آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، ہم ٹکٹ بک کرا کر بھی دیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام پاکستان کا شفاف ترین پروگرام ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کسی بھی کمیٹی میں بریفنگ دے سکتی ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سی پیک معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعتراض ہو سکتا ہے لیکن کسی پاکستانی اسمبلی کو نہیں۔ حکومت ملک بھر میں سارے کاروبار کھولنا چاہتی ہے۔
ان کا کہان تھا کہ مری اور گلیات میں سیاحت کھولنے کو تیار ہیں، اس سلسلے میں ایس او پیز پر بات کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں