امریکی وزیرخارجہ کے بعد وزیر دفاع بھی اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے اسرائیل کے دورے کے صرف 24 گھنٹے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اسرائیل پہنچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر اعلی اسرائیلی عہدیداروں سے غزہ میں حماس کے ساتھ جاری جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن کا دورہ وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے اسرائیل کے دورے کے اگلے دن ہو رہا ہے۔ اس دورے میں وہ اسرائیلی دفاع اور ہنگامی سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


