ایم ڈی ٹراما کے دفتر کا تالہ توڑنے کامعاملہ، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
کوئٹہ(یو این اے )ایم ڈی ٹراما کے دفتر کے تالے توڑنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج سے انکار پرمتعلقہ ایس ایچ اوکے خلاف عدالت سے رجوع کرکے22اے کی درخواست جمع کرائیںگے۔منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر عظیم اللہ بابر کے مطابق نئے ایم ڈی کی تعیناتی کاایک نوٹیفکیشن عدالت میں زیر سماعت ہے اور قانونی طورپر اب تک میں نے اپنا چارج نہیں چھوڑا ہے لیکن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کی جانب سے ٹراما سینٹر میں میرے دفتر کے تالے توڑ ے گئے میرے دفتر میں اہم امور کی دستاویزات موجود تھیں اور بہت سی معاملات کے کیسز بھی عدالتوں ونیب میں زیر سماعت ہے ریکارڈ کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر اور اس کے ساتھ موجود افراد پر عائد ہوتی ہے ،اس سلسلے میں ایس ایچ او کو ایف آئی آر کی اندراج کیلئے درخواست دی لیکن وہ ایف آئی آر کی اندراج سے انکاری ہے جس پر مجبوراََ عدالت سے رجوع کرینگے اور اس سلسلے میں آج ایس ایچ او کے خلاف 22اے کی درخواست جمع کرائیںگے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے۔


