مسلم ممالک کی افواج صرف غافل حکمرانوں اور ان کے خاندانوں کی حفاظت پر مامور ہیں، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ(آن لائن) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ 57مسلم ممالک آج خواب غفلت کاشکار ہے۔ غزہ پر یہودیوں اسرائیلیوں کے زمینی فضائی حملے ،فاسفورس بموں کے حملے فوری بند کیے جائیں۔اسرائیل یہودی وامریکی آج متحد اور مسلم حکمران منتشر،غافل اور غلام ہیں۔ ایٹمی قوت پاکستان کے امریکی غلام حکمرانوں نے امریکہ وآئی ایم ایف کا غلام بنادیا۔مسلم سرزمین آزاد کرنے کیلئے غیر ت مند حکمرانوں کی ضرورت ہے۔غلامی میں کامیابی ترقی اورامن ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطاب میں کیاا نہوں نے کہاکہ عرب شاہی خاندان بھی عیاشیوں سے فارغ نہیں۔امت مسلمہ کا کوئی غیر مندمسلم حکمران نہ ہونے کی وجہ سے آج فلسطینی بچے وخواتین فاسفورس بموں کے شکار ہیں۔فلسطین جذبہ جہاد شوق شہادت اورافواج کے سپہ سالاروں کی قیادت میں جہا دشروع کرنے سے آزادہوگا آج فلسطینی نہتے ہوکر غلام مسلم حکمرانوں سے زیادہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے لڑرہے ہیں یہودی امریکی سرپرستی ومددسے معصوم فلسطینیوں پر فاسفورس بم برسارہے ہیں ہسپتال محفوظ ہیںنہ تعلیمی ادارے بچے محفوظ ہیں نہ خواتین۔مسلم حکمران ،اوآئی سی اور ایٹمی پاکستان منفی تماشائی کاکردارادا کررہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان میں جماعت اسلامی قیام پاکستان سے فلسطین اور کشمیریوں ودنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آوازبلند کر رہی ہے۔ہرمسلم ملک کے پاس افواج ہیں لیکن وہ صرف غافل مسلم حکمرانوں اور ان کے خاندان کی حفافت پر مامور ہیں۔لیکن الحمداللہ شکر الحمداللہ امت مسلمہ کاکردار مسلم حکمرانوں کے برعکس ہے دنیابھر کے مسلمان فلسطینیوں ،حماس ومجاہدین کیلئے آوازبلند کر رہے ہیں۔فلسطین مارچ کے شرکائ نے امت مسلمہ کے غافل مسلم غلام حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خواب غفلت ،مفادپرستی اور امریکی غلامی سے نکل مظلوم فلسطینیوں سمیت امت مسلمہ کی آزادی اورامت مسلمہ کی سرزمین کو اسرائیلیوں یہودیوں سے آزادکرنے کیلئے بھر پور آوازبلند کریں۔کب تک امریکی غلامی زندگی گزاریں گے۔


