سبی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

سبی(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے سبی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔خبر کے مطابق سبی کے گاؤں تلی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکاربسم اللہ ولد محمد رمضان سیلاچی کو قتل کر دیا ۔جاں بحق اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کےبعد لاش کو ورثہ کےحوالے کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں