اختر مینگل نے کمیٹی کو اختیارات دینے سے انکار کیا، وڈھ مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ولی خان اچکزئی

چمن (آن لائن) باپ پارٹی کے رہنما اور قبائلی شخصیت ولی خان اچکزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت پریس کلب چمن میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کے مسئلے کو جان بوجھ کر سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے وڈھ کا مسئلہ زمین کے تنازع پر ہے اس کو سیاسی رنگ دینا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے وڈھ کے مسئلے پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں مجھ سمیت دو بندے شفیق مینگل کے دو اختر مینگل کی جانب سے شامل تھے انہوں نے کہاکہ شفیق الرحمان مینگل کی جانب سے کمیٹی کو اسٹامپ پیپر پر اختیارات دیے گئے جبکہ اختر مینگل نے کمیٹی کو اختیارات دینے سے انکار کردیا تھا وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ حل ہو، انہوں نے کہا کہ بلوچوں اور پشتونوں میں تنازعات کو جرگے سے حل کیا جاتا ہے لونگ مارچ ان مسائل کا حل نہیں ہے بلوچستان میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اخترجان مینگل کے لانگ مارچ میں خدا ناخواستہ کوئی بھی حادثہ ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری اختر مینگل پر عائد ہو گی انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو ضرف بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اگر شفیق الرحمان مینگل بھی مسئلے کو سیاسی رنگ دیگا تو وہ بھی میری نظر میں غلط ہو گا جو کمیٹی پہلے بنائی گئی تھی وہ نا سہی بلوچستان میں اور بھی قبائل ہے ان کو اس پر کے حل کرنے کا موقع دیا جائے آئے روز لڑائی جھگڑوں میں بے گناہ لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں میری خیال میں دونوں فریقین کو اب اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات میں اداروں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جو میرے خیال میں زیادتی ہے صحافی کے سوال پر کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی ہیں ان سب کے خلاف تو انہوں نے کہاکہ حکومت سے سینیٹ چیئرمین چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ قبائلی طور پر حل ہو جب ضرورت پڑی تو حکومت ایکشن بھی لے گا انہوں نے کہاکہ حکومت آگے میں بھی کچھ نہیں اور ختر جان مینگل بھی کچھ نہیں انہوں مزید کہا کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں اختر جان مینگل کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں نے جو کچھ بھی پریس کانفرنس میں کہا وہ سب ان کے کیلئے فائدے کی باتیں ہے جن پر ان کو غور کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں