لسبیلہ میں ماضی کی طرح اس بار پھر کالجز کے لیب اسسٹنٹ کی پوسٹیں من پسند لوگوں کو دی گئیں
حب(یو این اے )حالیہ ڈسٹرک لسبیلہ میں کالجز کے لیب اسسٹنٹ کے پوسٹوں پر ڈائریکٹر کالج نے من پسند لوگوں کو نوازا بلکہ بھاری رشوت لیکر انہیں پوسٹیں دی گئی۔ذرائع نے انکشاف کیا ہیکہ پانچ ماہ قبل لسبیلہ بھر کے کالجز کیلئے چھ پوسٹیں لیب اسسٹنٹ کیلئے آئی تھی جن میں ایک پوسٹ ڈگری کالج حب کی بھی شامل تھی اور چند روز قبل مزکورہ پوسٹوں کے آرڈر بھی کیے گئے۔بتایا جاتاہیکہ قابل امیدواروں کو بلکل نظر انداز کیا گیا اور مزکورہ پوسٹیں ماضی کی طرح اس بار پھر کرپشن کی نظر ہوگئی جوکہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ڈائریکٹر کالج نے ملی بھگت سے مزکورہ پوسٹوں کے عوض میں بھاری رقم وصول کرکے من پسند و سفارشی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھرتیاں کی، جبکہ مزکورہ پوسٹوں کیلئے قابل امیدوار مالی کمزور ہونے کے باعث نظرانداز کردیئے گئے۔ تعلیمی ادادروں میں لیب اسسٹنٹ کے پوسٹوں پر کرپشن کے بنا پر پوسٹوں کی بولیاں لگانا اور سفارشی کلچر کے تحت بھرتیاں کرنا بلوچستان حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔نگران وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری مزکورہ پوسٹوں کے تمام امیدواروں کے رٹن ٹیس و انٹرویو کی چھابین کرے تاکہ سب کچھ عیاں ہوسکے کہ کسطرح پوسٹوں کو فروخت کیاگیا ہے جبکہ قابل امیدوار انتہائی مایوس کن ہیں بلکہ جلد لایا عمل طے کرکے ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے۔نگران وزیراعلی بلوچستان و چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت سیکریٹری ایجوکیشن مزکورہ پوسٹوں کی بے ضابطگی و خریدوفروخت اور ڈائریکٹر کالج کے خلاف انکوائری عمل میں لاکر مزکورہ پوسٹوں کے ٹیسٹ و انٹریوں ہائی کورٹ بلوچسان میں لیے جائے تاکہ قابل امیدوار قانونی حثیت سے اپنا حق لے سکے۔


