گوادر پر قبضے کا خدشہ درست ثابت ہورہا ہے،قائد اعظم اور خان قلات کے معاہد ہ پر عمل درآمد کیا جائے،نواب رئیسانی

کوئٹہ :چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا 1940 کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں قائد اعظم نے خان قلات کی خود مختیاری کو تسلیم کیا تھا 73 کا آئین حرف آخر نہیںاقوام کی برابری کا خیال نہ رکھا گیا تو بہت بڑا فساد ہوگا خان قلات اور قائداعظم کے مابین معاہدہ موجود ہے قومی اسمبلی میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہونی چاہئے مشرف نے عدالت اور لیویز کو ختم کیا میں نے آکر مشرف کی باقیات کو ختم کیا میں نے مشرف کو منع کیا کہ کوئٹہ نہ آئے میں مشرف کے استقبال کیلئے نہیں گیا میرے پیپلز پارٹی کے وزراء نہ صرف گئے بلکہ لنچ بھی کیا پیپلز پارٹی نہ جانے کیسی جمہوری پارٹی تھی گوادر پر قبضے کا خدشہ درست ثابت ہورہا ہے اگر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کر بات سنے تو مسائل کی راہ نکلے گی سب جانتے ہیں کہ بات چیت سے مسائل حل ہونگے قائد اعظم اور خان قلات کے معاہد ہ پر عمل درآمد ہونا چاہئے پاکستان کو نئے عمرانی معاہدے کی بات کرتا رہوں گا اللہ کا قانون سب سے بڑا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں