کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان عجلت میں کیا گیا، فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، آل پارٹیز کا اعلامیہ

کوئٹہ (این این آئی) سیاسی جماعتوں نے عجلت میں کوئٹہ کی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے کم عرصہ کاغزات نامزدگی سے انتخابات کا دن تک رکھا گیا ہے جو انہونی اور مضحکہ خیز ہے۔اس لئے موجودہ شیڈول کو موخر کیا جائے۔آل پارٹیز کوئٹہ کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نیاز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں شدید مشکلات ہے۔ متوقع یا خواہشمند امیدواروں کے نام ان کے متعلقہ ووٹرز کے ساتھ نہیں۔بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے قبل ڈسپلے سینٹر کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔رہنماوں نے کہا کہ نگران حکومت کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا مکمل خطرہ ہے۔جانبدار انتظامیہ کے زریعے حقیقی نمائندوں کو نمائندگی سے دور رکھا جائے گا۔اس لیے عجلت میں انتخابات کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کل دوبارہ 6 بجے جمعیت علمائ اسلام کے آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ریاض زہری انیل غوری ملک عبد الرحمان بنگلزئی جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولوی خورشید احمد حافظ مسعود ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوئٹہ میر فاروق لانگو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر ایڈوکیٹ طاہر شاہوانی سلیم مینگل نواب خان شاہوانی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی محب الرحمان پشتون خواہ میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق بڑیچ پروفیسر اسد خان پاکستان پیپلز پارٹی نائب صدر کویٹہ سید ایوب آغا عزیز الرحمن جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولوی نور علی ملک رحیم ناصر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں