نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزرا سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

کوئٹہ (یو این اے) نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزرا عبدالغفور لہڑی۔ حاجی محمد خان لہڑی سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس ضمن میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی، حاجی محمد خان لہڑی سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس ضمن میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے تفصیلات طلب کرلیںجبکہ بلوچستان کے 4 دیگر سابق صوبائی وزرا کے خلاف بھی نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، جن میں اثاثوں سے زائد آمدنی، زمینی کھاتوں میں خورد برد و دیگر الزامات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں