نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے والے 3 افراد گرفتار

کراچی (صباح نیوز) سی ٹی ڈی نے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے والے 3افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کی گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دیگراقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، ان کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ملزمان گاڑی کراچی منتقلی کے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ابتدائی تفتیش میں کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی کئی گاڑیاں منتقل کرچکے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں