کشمیر ،سرچ آپریشن میں 8 سالہ بچے سمیت 4 کشمیری جاں بحق
کشمیر میں سرچ آپریشن میں 8 سالہ بچے سمیت 4 کشمیری جاں بحق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کوقتل کردیا جن میں سے 2 کی شناخت ملک بشیر، بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھاری غاصب فوج نے اہلکاروں پر حملے کے بعد ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8 سالہ نہان بٹ کو قتل کردیا۔
Load/Hide Comments


