مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل بیان حد تک بڑھ چکے ہیں، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو شہید کرنے ، نسل کشی کرنے حتیٰ کہ ہسپتالوں پر بمباری کرنے جیسے انسانی سوز اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں فلسطینیوں کے مظلوم عوام خواتین و بچوں پر جس طرح بمباری کی جا رہی ہے اس کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں یہ انسانیت سوز واقعات اور ناقابل بیان میں مسلم ممالک بھی اس بارے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت عوامی طاقت کے ذریعے بھرپورکامیابی حاصل کرے گی پارٹی اپنے اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی پارٹی لاپتہ افراد کی بازیابی ، ساحل وسائل کی حفاظت کیلئے جو کردار ادا کرتی رہی وہ کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے حالیہ چند ماہ میں عوام کی پارٹی کے ساتھ قربت دیکھی گئی اس نے ثابت کر دیا ہے کہ بی این پی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت ہے پارٹی کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ پارٹی نے تعصب ، تنگ نظری کی بیخ کنی کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی بی این پی سے ہر طبقہ فکر کے لوگ وابستہ ہیں جو پارٹی کو فعال و متحرک بنانے میں کردار ادا کریں پارٹی میں جو شمولیتیں ہوئیں اور آگے جو ہو رہی ہیں وہ اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر قیادت پر عوامی اعتماد بڑھ رہا ہے بی این پی آئندہ انتخابات میں بھرپو رکامیابی کر کے عوام کو مسائل سے نجات دے گی پر امن لانگ مارچ جو وڈھ سے کوئٹہ تک تھا اس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شریک ہو کر فیصلہ دے دیا کہ تمام تر مشکلات و رکاوٹوں کے باوجود لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے مثال تاریخ میں کم ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں